کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیا)ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
تھانہ صدر کھاریاں نے پسٹل 30بورجبکہ تھانہ اے ڈویژن نے کم سن بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں اور ان کی ٹیم نے ملزم سجاد احمد ولد غلام حسین سکنہ جوڑا سے پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔
ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کم سن بچے سے زیادتی کی کو شش کرنے پر ملزم محمد احسن ولد محمد اشفاق سکنہ محلہ بخشو پورہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا
گجرات ، کم سن بچے سے بدفعلی کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار ، ایک ملزم سے اسلحہ بھی برآمد
