اپریل 18, 2026

مہربانی ویلفئیر فاؤنڈیشن ٹیم کی مشکور ہوں جن کے تعاون سے ہم دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں: ڈاکٹر شہزانہ امتیاز

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا)تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مہربانی ویلفئیر فاؤنڈیشن کی سرپرست اعلی فخر جہلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے مہربانی ویلفیر فاؤنڈیشن کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا۔جس میں بیرون ملک سب ممبران نے ویڈیو لنک سے شرکت کی اور تفصیلی بات چیت کی گئی۔اجلاس میں ڈاکر فرحت نگین ، ڈاکٹر ناہید فاروقی ، ڈاکٹر ہاجرہ بٹ، ڈاکٹر فاطمہ بٹ اور ڈاکٹر فرحت امام نے خدمت خلق کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا اور اس نیک کام کو مزید بہتر انداز میں سرانجام دینے کیلئے سب ڈاکٹرز نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان نے اس اجلاس بھی خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے اس قافلے کو کامیاب بنانے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کا کہنا تھا کہ میں ڈاکر فرحت نگین ، ڈاکٹر ناہید فاروقی ، ڈاکٹر ہاجرہ بٹ، ڈاکٹر فاطمہ بٹ اور ڈاکٹر فرحت امام سمیت تمام لوگوں کی مشکور ہوں جن کے تعاون سے ہم دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے جنہوں نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا۔۔اور بڑھ چڑھ کر نیک کاموں میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔ڈسٹرکٹ نیوز رپورٹر ظہیر عباس نے بھی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔