پاکستان ریلویز کی ریکارڈ آمدن کے ثمرات، تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ختم,پاکستان ریلویز نے رواں ماہ ملنے والی تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کر دی.کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی تین ہفتے تک تاخیر کا شکار تھی.ریلوے ملازمین کی انتھک محنت سے آمدن 60 ارب تک پہنچ گئی.اب ملازمین کی تنخواہیں بر وقت ملا کریں گی، سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے کہا ہے کہ ریلوے اپنے ملازمین کو پانچ مراحل میں تنخواہیں ادا کرتا ہے.تنخواہیں ہر ماہ کی یکم، پانچ، دس، پندرہ اور پچیس تاریخ کو ادا کی جاتی ہیں.تنخواہوں کے چیک اب انہی تاریخوں میں بنک جایا کریں گے.مشکل وقت میں ساتھ دینے پر اپنے ورکرز کا شکر گزار ہوں، عید تک ٹرینوں میں بکنگ بھی سو فیصد ہو گئی.مسافروں کی سہولت کیلیے عید پر چار سپیشل ٹرینیں چلا رہے ہیںمسافروں کا ریلوے پر اعتماد ہمارے لیے باعث فخر ہے.
پاکستان ریلویز کی ریکارڈ آمدن کے ثمرات، تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ختم
