پاکستان ریلوے کا عید الفطر پر چار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، شیڈول کا اعلان

ڈنگہ(زمان اسلم)پاکستان ریلوے نے عید الفطر پر چار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ریلوے نے ان کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا ہے۔پہلی ٹرین سات اپریل کو کراچی شہر سے پشاور کینٹ کیلئے شام چھ بجے روانہ ہوگی۔دوسری ٹرین سات اپریل کو کوئٹہ سے راولپنڈی کیلئے صبح دس بجے روانہ ہوگی۔تیسری ٹرین 8اپریل کو کراچی کینٹ سے شام پانچ بجے لاہور کے لئے جبکہ چوتھی ٹرین نو اپریل کو لاہور سے کراچی کینٹ کے لئے شام پانچ بجے روانہ ہوگی۔خصوصی ٹرینیں عید کے دوران لاہور، کراچی، پشاور، راولپنڈی اور کوئٹہ کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لیے آسان سفری سہولیات پیش کرنے کے لیے پاکستان ریلوے کے عزم کی مثال ہیں۔

Exit mobile version