بالٹی مور حادثہ: دریا میں ڈوبنے والے 6 ورکروں کے بچنے کی امید دم توڑ گئی، لاشوں کی تلاش جاری

امریکی شہر بالٹی مور میں گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے کے بعد سمندر میں ڈوبنے والوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن کرنے والے کوسٹ گارڈز حکام کاکہنا ہےکہ گزشتہ روز ریسکیو ٹیم نے دو افراد کو پانی سے زندہ نکالا تاہم اب پل حادثے میں ڈوبنے والے مزید افراد کو تلاش کرنے کی امید کھوچکے ہیں۔کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہےکہ دریا میں ڈوبنے والے 6 ورکروں سے متعلق یہ قیاس ہے کہ وہ ہلاک ہوچکے ہیں، ان میں ایل سلواڈور، گوئٹے مالا اورمیکسیکو کے ورکرز شامل ہیں۔حکام نے کہا کہ ریسکیو کارروائیوں کو ختم کرچکے ہیں، اب ان کی توجہ 6 لاپتا ورکروں کی لاشیں ڈھونڈنے پر ہے جو شپ کے پل سے ٹکرانے کے بعد سے لاپتا ہیں۔واضح رہےکہ گزشتہ روز امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے آئیکونک پل فرانسس اسکاٹ کی برج سے کارگو شپ ٹکرائی تھی جس سے آہنی پل ٹوٹ کر دریا میں جاگرا تھا۔

Exit mobile version