جہلم تھانہ دینہ کے علاقہ مفتیاں میں گھریلو ملازم لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاء چوری کرکے غائب

جہلم(چوہدری عابد محمود)جہلم تھانہ دینہ کے علاقہ مفتیاں میں گھریلو ملازم لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاء چوری کرکے غائب، پولیس سب اچھا ہے کی گردان الاپنے میں مصروف، تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کے علاقہ مفتیاں میں گھریلو ملازم نے مالکان کی عدم موجودگی میں چھت کے ذریعے گھر میں داخل ہوکر 33 لاکھ روپے نقدی چوری کر لئے،چور قیمتی اشیاء بھی ساتھ لے گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جبکہ دوسری جانب پولیس سب اچھا ہے کہ گردان الاپنے میں مصروف ہے، شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور، چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹس لینے اور فرض شناس ایماندار افسران تعینات کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

Exit mobile version