جہلم(چوہدری دانیال عابد)جہلم ڈی پی اوناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا پتنگ فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،بڑی تعداد میں پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد،دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عامر حمیداور سعد عامر کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے 109عدد پتنگیں اور 10عدد دھاتی ڈوریں برآمد،جبکہ سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم صداقت علی کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 101 پتنگیں اور 04عدد دھاتی ڈوریں برآمد کر لی گئیں،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں کائیٹ فلائنگ کا مکمل خاتمہ جہلم پولیس کا نصب العین ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
جہلم پولیس کا پتنگ فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے:ڈی پی او جہلم
