گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، گزشتہ روز کارروائی کے دوران کے دوران گراں فروشی کے مرتکب 68 افراد پر 1 لاکھ 26 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کے دوران 1236 مقامات پر انسپکشن کی،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے سبزی و فروٹ منڈیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی ڈیمانڈ کے مطابق فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، گراں فروشی و ذخیر اندوزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، تاجر برادری روزانہ کی بنیاد پر اپنا اسٹاک ڈکلیئر کریں، ذخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کیخلاف سخت ایکشن لیاجارہا ہے:ڈپٹی کمشنر
