پھالیہ ، کوٹ حامد شاہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سیم نالہ میں گرگئی ، ایک شخص جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)افسوسناک حادثہ
پھالیہ کے نواحی گاوں کوٹ حامد شاہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سیم نالہ میں گرگئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔ جاں بحق شخص کی شناخت منیر احمد سکنہ پھالیہ کے نام سے ہوئی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے یاسین نامی زخمی اور جانبحق شخص کی نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ اشخاص ٹریکٹر کا ٹائر خراب ہونے پر اس میں لکڑی کا گٹکہ نصب کر کے جوگاڑ طریقہ اپنا کر چلا رہے تھے مگر ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہونے پر ٹریکٹر ٹرالی سمیت ٹریکٹر سیم نالہ میں جا گرے

Exit mobile version