منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس میں آئے ہوئے سینکڑوں سائلین کے مسائل سن کران کے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے دفتر میں آئے سائلین کی شکایات سنیں اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے روزانہ صبح 9بجے سے 12بجے تک اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام الناس کی سرکاری محکموں کے متعلق شکایات اور مسائل سن کر حل کئے جاتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرے دفتر کے دروازے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔ کسی بھی شخص کو کسی بھی ضلعی محکمہ سے شکایت ہو تو وہ مجھ سے بلا جھجک آ کر مل سکتا ہے، میرٹ پر اس کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔
حکومت پنجاب کی اوپن دور پالیسی،ڈپٹی کمشنر آفس میں آئے ہوئے سینکڑوں سائلین کے مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری
