ڈنگہ(احتشام اللہ اسلم)ڈنگہ شہر کا اعزاز ، ممتاز عالم دین مولانا علامہ قاضی کفایت اللہ کی علمی قابلیت اور امن کاوشوں کی بازگشت پی ٹی وی پر بھی سناٸی دینے لگی۔گذشتہ روز پی ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوٸے جسمیں ان سے فن خطابت اور ذاتی زندگی پر سوالات بھی ہوٸے۔مولانا علامہ قاضی کفایت اللہ نے اسلوب گفتگو پر مختصر لیکچر بھی دیا اس موقع پر دیگر مہمانان اعزاز بھی شریک تھے۔پی ٹی وی کے اس سیٹ پر روزانہ ملک پاکستان کی نامور شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے اور ان سے خصوصی گفتگو کی جاتی ہ۔مولانا علامہ قاضی کفایت اللہ کو امن کاوشوں کے اعتراف میں دو مرتبہ امن ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔دو درجن سے زاٸد دینی کتب کے مصنف اور سینکڑوں خطباء کے استاد بھی ہیں
ڈنگہ ، معروف عالم دین علامہ قاضی کفایت اللہ کی پی ٹی وی افطار ٹرانسمیشن میں شرکت
