انچارج پولیس چوکی کھیوڑا ایس ائی بابر منہاس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ

پنڈدادنخان(گوہر وقاص پراچہ)انچارج پولیس چوکی کھیوڑا ایس ائی بابر منہاس نے تعیناتی کے فورا بعد منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 20 لیٹر شراب برامد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی پولیس کھیوڑہ ایس ائی بابر منہاس اپنی ٹیم کی ہمراہ گشت کر رہے تھے کرسچین کالونی کے قریب ایک شخص جو کاندھے پر پلاسٹک گیلن اٹھائے چلا ا رہا تھا پولیس کو دیکھ کر واپس پلٹنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے شخص کو مشکوک جانتے ہوئے پیچھا کیا اور اسے پکڑ کر اس سے پوچھنے پر اس نے اپنا نام پتہ فرحان پرویز ولد پرویز ساکن سالٹ کالونی بتایا اس. کے پاس موجود گیلن کو چیک کیا تو اس میں 20 لیٹر دیسی شراب پائی گئی جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔میری تعیناتی کے دوران جرائم پیش عناصر اسانی سے جرائم کرتے رہیں گے یہ ان کی بھول ہے کھیوڑہ کو منشیات اور جرائم سے پاک کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ انچارج پولیس چوکی کھیوڑا بابر منہاس۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے پر سماجی حلقوں نے انچارج پولیس چوکی کھیوڑا اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Exit mobile version