گجرات(قاری نصیر احمد کلیار)دوڑ کے عالمی مقابلوں میں گجرات پولیس کا ایک اور اعزاز، گجرات پولیس کے جوان کی دبئی میں ہونے والے دوڑ کے 3عالمی مقابلوں میں پہلی پوزیشن،3گولڈ میڈل اور ٹرافی اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کے جوان طیب گوہر نے گجرات پولیس کی جانب سے دبئی میں ہونے والے عجمان گورنمنٹ سپورٹ ٹورنامنٹ میں 2،3اور 5 کلومیٹر کی دوڑمیں حصہ لیا۔ تینوں مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے 3گولڈ میڈل اور ٹرافی جیت کر عالمی دنیا میں ملک پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کیا۔
دوڑ کے عالمی مقابلوں میں گجرات پولیس کااعزاز،طیب گوہر نے دبئی میں ہونیوالے مقابلوں میں پہلی پوزیشن، 3گولڈ میڈل اور ٹرافی اپنے نام کر لی
