جہلم پولیس کا ملزمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے:ڈی پی او جہلم

جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم پولیس کا ملزمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،اقدام قتل اور چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار،چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اشتہاری جنید کوگرفتارکرلیا،ملزم گزشتہ سال سے اقدام قتل کے مقدمہ میں چوٹالہ پولیس کو مطلوب تھا،جبکہ سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اشتہاری منیب احمد کو گرفتار کر لیا،ملزم اشتہاری نے گزشتہ سال شہری کو بد دیانتی سے جعلی چیک دیا تھا،جس کے خلاف بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا،ملزمان اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگئے تھے،حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version