گجرات(نمائندہ خصوصی) چار مسلح موٹر سائیکل سواروں کی زیر حراست ملزم کو چھڑانے کی کوشش۔ مسلح موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں زیر حراست ملزم ہلاک۔ واقعہ تھانہ کڑیانوالہ کے علاقہ ہانڈہ کے قریبی جنگل میں پیش آیا۔ ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ہلاک ہونے والا ملزم مجدس خاں ڈکیتی کے مقدمہ میں زیر حراست تھا۔ ہلاک ہونے والے ڈکیت نے گزشتہ ماہ دوران ڈکیتی پولیس کے ساتھ مزاحمت کی۔ ملزم نے دوران مزاحمت اے ایس آئی شاہد نعیم کو فائرنگ کرکے مضروب کیا تھا۔ ملزم مجدس کو اسلحہ کی برآمدگی کے لیے لے جایا گیا تھا۔ اسلحہ برآمدگی کے بعد مسلح موٹر سائیکل سواروں نے زیر حراست ملزم کو چھڑانے کی کوشش میں فائرنگ کردی۔مسلح موٹر سائیکل سوار اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ملزم مجدس خاں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں شدید مضروب ہو شدید مضروبی حالت میں ملزم کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جو راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والا ملزم اقدام قتل،ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ کڑیانوالہ میں درج۔ فرار ہونے والے مسلح ملزمان کی تلاش کے لئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے
کڑیانوالہ:زیر حراست ملزم کو چھڑانے کی کوشش‘ مسلح افراد کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم ہلاک
