سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس، امن وامان کی عمومی صورتحال کا جائزہ. پولیس افسروں کی کارکردگی کا تجزیہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت. وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کرائم پر ڈیلی اپ ڈیٹ رپورٹ طلب کرلی
دھاتی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے پر کریک ڈاون کا حکم، زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائیں، اسلحہ کی سرعام نمائش روکنے کے لئے قانون پر عمل درآمد کےلئے فوری اقدامات کا حکم منشیات کی ترسیل روکنے کے لئے فول پروف میکنزم تیار کرنے پر اتفاق بڑے منشیات فروشوں کے خلاف ناقابل تردید ثبوت کے ساتھ کیس بنائیں جائیں، وزیراعلی پنجاب تعلیمی اداروں میں منشیات کی آن لائن ترسیل روکنے کا قانونی میکنزم وضع کرنے کی ضرورت پر زور پنجاب میں کہیں نو گو ایریا بنانے کے اجازت نہیں دینگے، قانون کی عمل داری یقینی بنائیں گے،
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا پتنگ بازی کے پے درپے واقعات پر اظہار تشویش
پتنگ کے تار سےجاں بحق ہونے والے بچے کی وڈیو دیکھ کر دل کانپ گیا، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف. معصوم بچے کی جان جانے سے والدین کی دنیا تباہ ہو گئی، وزیراعلی پنجاب
پتنگ بازی کے سدباب کے لئے قانون موجود ہیں مگر پھر بھی لوگ جان سے جارہے ہیں، وزیراعلی پنجاب
کیس رجسٹر کرنا کافی نہیں، ملزم کو سزا ہونی چاہئے، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف
ریپ کے کیس میں ملزم کو سزا دیکر نشان عبرت بنایا جائے،




