ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی طرف سے یوم پاکستان کے موقع پر بھی دکھی انسانیت کی خدمت جاری

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا )ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی طرف سے یوم پاکستان کے موقع پر بھی دکھی انسانیت کی خدمت جاری، فصیلات کے مطابق گزشتہ روز فخر جہلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم نے 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے مہربانی فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے پی ایم اے ھاؤس جہلم سے مستحق خواتین کو پانچ عدد سلائی مشین، سکول کے طالب علموں کو چھ عدد سائیکل پچیس خاندانوں کو راشن دیا۔جبکہ ایک بیوہ خواتین کو اپنا روزگار چلانے کے لیے پالر کے لیے نقد پیسے اس کے علاوہ دو خواتین کو گھر میں دوکان چلانے کے لیے سامان لے کر دیا۔اس موقع پر محترمہ فلک ناز، چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جھلم عبدالغفور چوھان کے علاوہ ڈاکٹر عبدالغفور ملک، ڈاکٹر طاہر عتیق چغتائی، ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل، ڈاکٹر سعدیہ اور ڈاکٹر ثمن علی بھی موجود تھیں۔فخر جہلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اس سے قبل بھی دکھی انسانیت کے لئے بے مثال خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔پسماندہ علاقوں میں متعدد پانی کے منصوبے مکمل کئے ہیں۔مہربانی فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے سے بے روزگاروں کو روزگار فراہمی پر جہلم کے سماجی حلقوں نے فخر جہلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کو خراج تحسین پیش کیا۔

Exit mobile version