کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اعلان، 7 ارکان پر مشتمل ہوگی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کی ازسرِ نو تنظیم کی ہے، سلیکشن کمیٹی اب 7 افراد پر مشتمل ہوگی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  محسن نقوی نے کہا کہ نئی چیز یہ ہے کہ اب سلیکشن کمیٹی میں کوئی چیئرمین نہیں ہوگا، ساتوں ممبران مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا کریں گے اور سلیکشن کمیٹی ہر فیصلے کو حتمی شکل دے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ تمام ساتوں ارکان کے پاس یکساں اختیار ہوگا، کوچز پر بھی کام ہو رہا ہے، جب بھی فائنل ہوگا تو بتائیں گے، چار پانچ دن میں کوچز کا معاملہ بھی فائنل ہو جائے گا انشا اللّٰہ۔پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ کوچز کا عالمی اور ملکی سطح کا ایک کمبی نیشن ہوگا، سب کا یہی خیال ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم مضبوط ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عماد وسیم کو صرف یہ کہا گیا ہے کہ واپس آ جائیں۔

Exit mobile version