ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن واحد محمود کو اعلیٰ کارکردگی کی بناء پر گورنر پنجاب نے تمغہ شجاعت سے نوازدیا

جہلم(عمیراحمد راجہ)جہلم اپنے آبائی ضلع کا نام روشن کرنے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن واحد محمود کو اعلیٰ کارکردگی کی بناء پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے تمغہ شجاعت سے نوازہ، ایس ایس پی کیپٹن واحد محمود جب راولپنڈی میں تعینات تھے انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی خطرناک دہشتگردوں کوجہنم واصل کیا، کیپٹن واحد محمود کی بہادری کے اعتراف پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے آپ کی بہادری اور بر وقت فیصلہ کرنے کی صلاحیت پر تمغہ شجاعت سے نوازا، گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں کیپٹن واحدمحمود کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر فخر جہلم کیپٹن واحد محمود کو گورنر پنجاب نے انہیں تمغہ شجاعت پہنایا، یاد رہے کہ کیپٹن واحد محمود کا تعلق جہلم کی تحصیل دینہ سے ہے۔ضلع جہلم کے عوام نے بہادری اور جرات کا مظاہر کرنے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن واحدمحمود کو خراج تحسین پیش کیا۔

Exit mobile version