گجرات(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج کے دن برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو حقیقی آزادی دلانے کی جو قرارداد پاس کی گئی وہ 14 اگست 1947 میں ایک آزاد اسلامی مملکت پاکستان کے وجود کا باعث بنی۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ہم کو فخر ہونا چاہئے ہم کو آزاد وطن ملا آج بھی بھارت کے کئی صوبوں میں مسلمانوں کے ساتھ بہت ظلم کیا جا رہا ہے وہ آزادی سے اپنی مذہبی رسومات جس میں جانوروں کی قربانی شامل ہے ادا نہیں کر سکتے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چودہ اگست 1947 ء کو ہم کو حقیقی آزادی حاصل ہو چکی ہے اب ہم کو دن رات محنت کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہو گا جہاں پر لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور بہترین روزگار شامل ہو۔
23 مارچ مسلمانوں کی حقیقی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے: شافع حسین
