گجرات(نمائندہ خصوصی)ملک بھر کی طرح گجرات پولیس نے بھی 23مارچ یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منایا۔گجرات پولیس کے چاک چوبند دستے نے پولیس لائنز میں شاندار پریڈ کا مظاہر ہ کیا اور پرچم کو سلامی دی۔ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے یاد گار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔یوم پاکستان کے حوالے سے ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گجرات پولیس کی جانب سے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذارانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کیا۔23مارچ کا دن ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے، ہم شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
یوم پاکستان کے موقع پر پولیس لائنزگجرات میں پرچم کشائی کی تقریب
