گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر صفدر ورک کی مراڑیاں شریف میں پیر افضل قادری کے گھر آمد، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پیر افضل قادری کے اہل خانہ سے ان کی وفات پر تعزیت کی اور انکی بلندی و درجات کیلئے خصوصی دعا کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے ان کے صاحبزادے پیر محمد عثمان افضل قادری سے اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر عثمان افضل قادری کی جانب سے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے والد محترم کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی، جبکہ یوم پاکستان کے موقع پر انکی جانب سے ملک کی سلامتی و امن و ایمان کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پیر افضل قادری کی دین اسلام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دینی تعلیم کے فروغ کے لیے بھی پیر افضل قادری کی بے پناہ خدمات ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔
ڈپٹی کمشنر گجرات کا پیر محمد افضل قادری کی وفات پر اظہار افسوس
