گجرات: 23 مارچ یوم پاکستان ، مجاھد بٹالین Ak47 کے زیر انتظام پاک فوج اور سویلین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا

گجرات و بھمبر (چوہدری امجد رسول ) 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر مجاھد بٹالین Ak47 کے زیر انتظام پاک فوج اور سویلین کرکٹ ٹیموں کے درمیان افتخار آباد چھمب آرمی گراؤنڈ میں دوستانہ میچ کھلے گئے۔۔۔۔مہمان خصوصی برگیڈ کمانڈر 66برگیڈ پڈھاڑ معاذ عثمان تھے۔۔۔اس موقع پر سول سوسائٹی عوامی نمائندوں و شائقین کی بڑی تعداد نے گراؤنڈ میں میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کو داد دی۔دونوں میچ چھمب الیون نے جیت لئے۔ اختتام پر مہمان خصوصی برگیڈیئر معاذ عثمان نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انعامات تقسیم کیے اور تحائف پیش کیے۔ونر آپ ٹیم چھمب الیون کو نقد انعام/20000 روپے دیئے گئے چھمب الیون کے پلئیر کبیر بٹ مین آف دی میچ قرار پائے۔اس موقع میڈیا نمائندگان کو بھی تخائف پیش کیے گئے۔کرنل فیصل مجاھد بٹالین اےکے 47 کیجانب سے پر تکلف افطار ڈنر کا بھی حصوصی طور پر اھتمام کیا گیا تھا۔
عوام الناس سیاسی سماجی شخصیات نے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج ھمارا دفاعی حصار ھے اور ھمارے شھداء ھمارا فخر ھیں جنھوں نے ملک و ملت کے محفوظ کل کیلئے اپنا آج قربان کیا مقامی لوگوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوے کہا کہ ملک کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ھم پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ ھیں انھوں نے برگیڈ کمانڈر معاذ عثمان کرنل فیصل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 23مارچ کےدن ایسے میچ کا ھونا پاک فوج اور عوام کی دوستی اور تال میل کا ثبوت ھے ھم پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔
پاک فوج مجاھد بٹالین 47اے کے کیجانب سے معززین علاقہ شائقین کا شکریہ ادا کیا گیا۔۔۔۔اس موقع پر پاک فوج و پاکستان زندہ باد کے حق میں زبردست نعرے بازی گراؤنڈ فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا

Exit mobile version