یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منانے کے لیئےحیدرآباد میں رنگ بال سیریز کا آغاز

حیدرآباد(پرویز شیخ)یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منانے کے لیئےحیدرآباد رنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام باغ مصطفی گرائونڈ لطیف آباد میں حیدرآباد اور میرپورخاص کے مابین تین میچوں کی سیریز کا گزشتہ شپ آغاز کردیا گیا۔ افتتاح مہمان خصوصی چیئرمین حیدرآباد رنگ بال ایسوسی ایشن احمد نواز نے کیا۔ قبل ازیں آرگنائزنگ سیکریٹری سید فاہم علی،کووآرڈینیٹر رمیز راجہ نے مہمان خصوصی کو اجرک کے تحائف پیش کیئے اور اعزازی مہمان خلیل الرحمن کے ہمراہ ٹیموں کا تعارف کرایا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں احمد نواز نے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، ممبر و سیکریٹری حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی پرویز احمد شیخ کی کاوشوں کی تعریف کی کہ جنکی بدولت حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں کھیلوں کو فروغ مل رہا ہے۔ قومی دنوں کی مناسبت اور دیگر مواقعوں پر مسلسل رنگ بال کھیل کے مقابلے منعقد کرنے پر فیڈریشن کے سیکریٹری رشید گل، سندھ کی سیکریٹری میڈم رشیدہ گل اور انکی فیڈریشن و صوبائی ایسوسی بشمول حیدرآباد ایسوسی ایشن مبارکباد کی مستحق ہے۔ بعد ازاں کھیلے گئے دو میچوں کے بعد سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ پہلے میچ میں حیدرآباد نے 4-2 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم میرپورخاص کا پلڑہ بھاری رہا اور وہ 2-5 سے فتحیاب ہوئے۔ نمایاں کھلاڑیوں میں شامل حیدرآباد کے شہیر نے 4 اور ہاشم دو شوٹ اسکور کیئے۔ میرپورخاص کی جانب سے منیب باجوہ 4 اور جواد مری 3 شوٹ کرکے نمایاں اسکورر تھے۔ میچز کو میرپورخاص کے محمد احسان اور حیدرآباد کے فاہم علی نے سپروائز کیا۔ اس موقع پر سید شعیب حسین، سید حسن عباس، محمد آصف اور دیگر موجود تھے۔ فائنل میچ آج کھیلا جائے گا۔ دریں اثناء نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اوراستحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، جبکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ سرکاری طور پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں ہوئی، جہاں مسلح افواج کے دستوں نے اپنی بھرپور طاقت اور نظم کا مظاہرہ کیا۔افواج پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی صدرآصف علی زرداری تھے جبکہ سعودی عرب کے وزیر دفاع سمیت غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے۔شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ میں تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرسمیت سروسزچیف نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وفاقی وزرا ارکان اسمبلی اور پاکستان میں غیرملکی سفرا شریک ہوئے۔

Exit mobile version