دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ ٹھیکریاں میں واقع محمد یوسف ولد قائم دین سکنہ ٹھیکریاں دینہ کے گھر اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے مکان کو اپنی زد میں لے لیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان بستر، کپڑے، فرنیچر اور دیگر اشیاء جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، ریسکیو 1122کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا۔
دینہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر
