منڈی بہاؤالدین: ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس،24کیسز پیش،زیر التواتمام کیسز کی منظوری

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیرصدارت ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کل 24کیسز پیش کئے گئے۔ کمیٹی نے زیر التواتمام کیسز کی منظوری دی۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی نے پٹرول پمپس،میرج ہالز، کمرشل پلازوں اور دکانات کی درخواستوں کی فرداً فرداً جانچ پڑتال کرتے ہوئے منظوری دی۔ضلع کونسل کے 08، میونسپل کمیٹی پھالیہ05، میونسپل کمیٹی منڈی بہاوالدین08َِ جبکہ میونسپل کمیٹی ملکوال کے03کیسز کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ کیسز کی منظوری سے گورنمنٹ فیس کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے زیر التواء کیسز کے تمام تر مراحل کومیرٹ کی بنیاد پر نمٹایا جارہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق میرٹ پر پورا اترنے والی درخواستوں کو منظور کیا گیا ہے۔

Exit mobile version