گجرات()ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ بازاروں، مرکزی شاہراہوں، سرکاری زمینوں کو واگزار کروانے کے لیے آپریشن جاری ہے، بازاروں، راستوں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے، تاجر برادری تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلع انتظامیہ کا ساتھ دے اور رضاکارانہ طور پر اپنا سامان شٹر کے اندر رکھیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور سامان ضبط کرلیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلع انتظامیہ کوشاں ہے، بازاروں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا اور بازاروں اور مارکیٹوں کو کشادہ کیا جائے گا، ضلع بھر میں میونسپل کمیٹاں اور میونسپل کارپوریشن گجرات، ضلع کونسل اپنے اپنے زیر انتظام علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں، کارسرکار میں دخل اندازی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔
تجاوزات مافیا کا ضلع بھر سے خاتمہ کیا جائیگا:صفدر حسین ورک
