گجرات(مرزا خرم حسنین)پولیس میں بھرتی کے مرحلہ تحریری امتحان کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق کنسٹیبلان و لیڈی کنسٹیبلان، ڈرائیور کنسٹیبلان اور ٹریفک اسسٹینٹ کی بھرتی کے لیے جسمانی پیمائش،دوڑ اور ڈرائیونگ کے امتحان میں کامیاب امیدواران کے تحریری امتحان کا انعقاد سخت سکیورٹی اور بہترین نگرانی میں کیا گیا۔ تحریری امتحان کا انعقاد ظہور الہی سٹیڈیم میں کیا گیا۔چئیرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی ایاز سلیم، ڈپی او گجرات سید اسد مظفر اور بٹالین کمانڈر1 ایس پی ڈاکٹر فہد احمد نے تحریری امتحان کی نگرانی کی۔ تحریری امتحان میں 570 امیدواران نے شرکت کی۔ بھرتی کی شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریری امتحان کی ویڈیو کیمروں سے نگرانی و ریکارڈنگ کی گئی۔ اس موقع پرچئیرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی ایاز سلیم کا کہنا تھاکہ محنت اور قابلیت کی بنیاد پر ہی امیدواران کو بھرتی کیا جائے گا، بھرتی کے تمام مراحل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
گجرات پولیس میں بھرتی کے مرحلہ تحریری امتحان کا انعقاد
