جہلم (نمائندہ خصوصی) نظریہ پاکستان پر عمل کرکے ہی ہم غیر ملکی قرضوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں (ڈاکٹر عبدالشکور ملک).. مشترک ثقافتی روایات ہم سب میں ہم آہنگی پیدا کرتی ہیں.. جو قوم اپنی تاریخ بھلا دیتی ہے تاریخ بھی اسے فراموش کر دیتی ہے… آج عہد کریں کہ ملکی ترقی کے لئے صرف پاکستانی برانڈ مشروبات اور پانی خریدیں گے”.. ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالشکور ملک. آرچ بشپ پروفیسر جاوید اختر. عمر بٹ اور عبدالغفور چوہان نے یوم پاکستان کی تقریب پر ہسٹاریکل ریسرچ اینڈ ہابی پروموشن سوسائٹی جہلم کے تحت الفلاح سنٹر میں منعقدہ تاریخی نوادرات کی نمائیش کے موقع پر کیا. اس منفرد نمائیش میں تحریک پاکستان متعلق تصاویر. کتب. ڈاک ٹکٹ. قدیم سکے. دلچسپ کرنسی نوٹ. آرمی میڈل اور دیگر نوادرات کے کلیکشن البم ڈسپلے کیے گئے تھے جسے اہل علم شائقین نے دلچسپی سے دیکھا. جبکہ معروف شاعر ساجد علی ساجد نے اپنی نظم ”جہلم میرا شہر” پیش کر کے داد وصول کی. نمایاں کارکردگی پر عثمان گل. محب علی. محسن عباس (منگلا). حلیم اسحاق. عامر صدیقی(گجرات). طارق محمود (گوجرانوالا). ندیم عاشق. زاہد منظور اور دیگر کو ڈاکٹر عبدالشکور ملک ایوارڈ پیش کیے گئے۔




