جہلم: قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم طاہر حیات کو گرفتار،آلہ قتل بھی برآمد

جہلم(عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی قیادت میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری،قتل اور اقدام قتل میں ملوث ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل سمیت آلہ ضرب پسٹل معہ ایمونیشن برآمد، للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم طاہر حیات کو گرفتار کر لیا،ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد، جبکہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم شہریار عرف شیری کو گرفتار کر لیا، ملزم سے آلہ ضرب پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد،ملزمان کے خلاف الگ الگ انسداد اسلحہ آرڈیننس کے جرم میں مقدمات درج، اسلحہ ناجائز کے خلاف موثر کاروائی سے ہی ضلع جہلم میں امن و امان کا قیام ممکن ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version