منڈی بہاؤالدین: ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل شہلا مبین کی زیر صدارت صارفین کے حقوق کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل، ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل منڈی بہاؤالدین شہلا مبین کی زیر صدارت گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین منڈی بہاوالدین میں صارفین کے حقوق کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں اساتذہ، خواتین ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل شہلا مبین نے پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 اور 2009 پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ عام عوام کے حقوق کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل منڈی بہاوالدین کا قیام خوش آئند ہے۔ ہمیں اس فورم کا بطور صارف یا خریدار بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ صارف اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے خریدی گئی اشیاء کی رسید لازمی حاصل کریں، ناقص اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والوں اور ناقص خدمات کی فراہمی پر پنجاب صارف تحفظ ایکٹ 2005 اور 2009 کے تحت اپنی شکایات کے ازالہ کیلئے ضلعی کنزیومر پروٹیکشن کونسل اور کنزیومر کورٹ سے رجوع کریں تا کہ ان کی مکمل داد رسی کی جا سکے۔ سیمینار سے ممبران کنزیومر پروٹیکشن کونسل نے بھی خطاب کیا۔

Exit mobile version