پھالیہ( بیورو چیف) حکومت پنجاب کی ہدایات سرسبز پنجاب کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا.تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رضوان علی تابش کی سربراہی میں پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں بھی سرسبز پنجاب کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رضوان علی تابش،ڈاکٹر جمال الدین اکبر،ڈاکٹر فخر زمان،ڈاکٹر اریب گھیگا،ڈاکٹر اعتزاز خالد بٹ،ایڈمن آفیسر قائم اکرم رانا،لیگل آفیسر سجاد احمد ایڈووکیٹ،فنانس آفیسر محمد فیاض،کوالٹی ایشورنس آفیسر میڈم رافیہ حیدر, اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر داؤد اشرف،سینئر صحافی گولڈ میڈلسٹ حکومت پاکستان سید حفیظ سبزواری،سیکیورٹی سپروائزر محمد شبیر،پنجاب کالج پھالیہ کے ڈسپلن انچارج پروفیسر عبدالرحیم اور پنجاب کالج پھالیہ کے سٹوڈنٹس سمیت سرکاری افسران ،ملازمین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رضوان علی تابش اور ایڈمن آفیسر قائم اکرم رانا نے بتایا کہ ہسپتال میں پہلے مرحلے میں 500 کے قریب پودے لگائے جائیں گے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا.
پھالیہ: حکومت پنجاب کی ہدایات سرسبز پنجاب کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں شجرکاری مہم کا آغاز
