دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے بھوگی چک کا رہائشی شخص جانبحق ہو گیا، چوہدری ابرار گجر بھوگی چک کارہائشی تھااور پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ میں ملازم تھا۔گھر واپسی پر حادثہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق دینہ ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے بھوگی چک کا رہائشی شخص جانبحق ہو گیا، گزشتہ روز یونین کونسل اڈرانہ کے گاوں بھوگی چک کا رہائشی شعرخواں چوہدری اظہرحسین عرف اظہری کے چھوٹے بھائی 36سالہ چوہدری ابرار گجر ولدمہرلال حسین مرحوم جو دینہ پرائمری ہیلتھ سنٹر میں ملازمت کرتاتھاڈیوٹی سے واپسی پر دینہ ریلوے روڈ پر ریلوے ٹریک کو کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکرجانبحق ہوگیا۔انتقال کی خبر جب گھر والوں کو پتاچلی کہرام مچ گیا۔ہرانکھ اشکبار تھی مرحوم کی نمازجنازہ آبائی گاوں بھوگی چک میں گزشتہ رات دس بجے ادا کردی گ?ی نمازجنازہ میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات سمیت اہلیان علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
دینہ ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے بھوگی چک کا رہائشی شخص جانبحق ہو گیا
