ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ورلڈ فاریسٹ ڈے بھر پور طریقے سے منانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہو

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ورلڈ فاریسٹ ڈے بھر پور طریقے سے منانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ،ڈی ایف اومحمد اکرم، ہیلتھ و ایجوکیشن افسران سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کل 21مارچ کو ضلع منڈی بہاوالدین میں ورلڈ فاریسٹ ڈے بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔اس حوالے سے مرکزی تقریب ڈفر جنگل میں منعقد ہو گی۔ جہاں 48ہزار پودے بیک وقت لگائے جائیں گے جبکہ 2ہزار پودے عوام الناس میں تقسیم بھی کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکولز، کالجز، ہسپتالوں اور سرکاری دفاتر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔انہوں نے ایجوکیشن افسران کو بھی ہدایت کی کہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں جاری شجرکاری مہم کے دوران کل ہزاروں نئے پودے لگائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے شجرکاری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،ماحول سے فضائی آلودگی ختم کرنے کیلئے ہم سب نے مل کر شجرکاری مہم کو کامیاب بنانا ہے۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو سرسبز بنانے کی کیلئے شجرکاری مہم میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ فضائی آلودگی کا خاتمہ کر کے شجر کاری مہم کو مستقل بنیادوں پر فروغ دیا جاسکے۔

Exit mobile version