اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے امن کو نشانہ بنانے والے پاکستان اور اس کے عوام کی معاشی ترقی اور مہنگائی سے نجات کے عمل کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور کہا کہ حملہ آوروں کے خلاف بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے بہادر بیٹے دہشت گردوں کے خلاف اپنی جانوں کے قیمتی نذرانے دے کر ارض پاک کا تحفظ کر رہے ہیں۔
گوادر میں حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعظم
