ڈنگہ (زمان اسلم) معروف سماجی شخصیت ملک ضیاء حنیف کو کیئر ویلفیئر سوسائٹی ڈنگہ (رجسٹرڈ) ضلع گجرات کا صدر منتخب کرلیاگیا ۔ ملک ضیاء حنیف طویل عرصہ سے جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے ۔ اس بار تمام ممبران نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صدر منتخب کرلیا ۔ ملک ضیاء حنیف نے تمام ممبران اور بالخصوص سابق صدر ملک نوید احمد اعوان کی جانب سے اعتماد کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو اپنی بھر پور توانائیوں کے ساتھ نبھائیں گے اور مخلوق خدا کی خدمت کے مشن کو ممبران کے تعاون سے جاری رکھیں گے۔
ڈنگہ: ملک ضیاء حنیف کیئر ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے صدر منتخب
