سرائے عالمگیر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری , 2 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، اڑھائی کلوسے زائد چرس برآمد

سرا عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سرائے عالمگیر کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
2منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، اڑھائی کلوسے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر ہدایت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر محمد اخترگجرنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش آصف جاوید ولد نوروز قوم بٹ سکنہ محلہ قصاباں سرائے عالمگیرکو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے 1200گرام چر س برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر فہد الرحمن نے بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ کبیر حسین عرف ڈنگی ولد نذیر حسین قوم جٹ سکنہ خانپورکو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1400گرام چرس برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں جن کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

Exit mobile version