پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے: سردار ایاز صادق کی سید حفیظ سبزواری کے نام خط میں گفتگو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ہمیں پوری قوم کے ساتھ مل کر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات ایمان اتحاد، تنظیم، اور یقین محکم کی تکمیل میں اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا ہمیں اپنے ذاتی اختلافات کو بھلا کر صرف اور صرف پاکستان کے اجتماعی مفادات اور تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ قوم کے حقوق کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرنا ہوگی تاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ترقی اور کامیابی کی عظیم راہوں پر گامزن کیا جا سکے اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مشن کی تکمیل ہو سکے ان خیالات کا اظہار سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی ،گولڈ میڈلسٹ حکومت پاکستان،بانی و مرکزی صدر پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس ( رجسٹرڈ) سید حفیظ سبزواری کے نام اپنے ذاتی سپیشل خط میں کیا سردار ایاز صادق نے کہا کہ آپ نے بطور سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر میرے لیے جو قیمتی الفاظ استعمال کیے ہیں وہ میرے دل اور دماغ میں پیوست ہو گئے ہیں میں آپ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں بطور سپیکر قومی اسمبلی بڑھ چڑھ کر اپنا مثالی کردار ادا کروں گا یاد رہے کہ سینئر صحافی سید حفیظ سبزواری نے سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد کا خط تحریر کیا تھا جس کے جواب میں سردار ایاز صادق نے انہیں انتہائی خوبصورت قیمتی اور جاندار الفاظ میں جواب ارسال کیا

Exit mobile version