بلوچستان، کوئلے کی کان میں دھماکا، 18 کان کن پھنس گئے

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا جس سے 10 کان کن اندر پھنس گئے۔رپورٹس کے مطابق کان کنوں کو نکالنے کی کوشش کرنیوالے مزید 8 مزدور بھی پھنس گئے ہیں۔چیف مائنز انسپکٹر کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان میں پھنسے 8 کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 4 کان کنوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ہزار فٹ کی گہرائی میں پھنسے 6 کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دو ٹیمیں ہرنائی روانہ کردی گئی ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور رپورٹ طلب کرلی ہے

Exit mobile version