گجرات()ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈی سی دفتر گجرات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر نگہبان رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو گھر گھر راشن کی ترسیل جاری ہے، راشن کی فراہمی حکومت پنجاب کے وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق 100 فی صد میرٹ پر کی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حقائق جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، تصدیق شدہ 85 فیصد مستحق خاندانوں جو راشن فراہم کیا جا چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اب تک 55569 خاندانوں کو راشن فراہم کردیا گیا ہے، جبکہ 67فیصد ویریفائیڈ لوگوں کوراشن کی فراہمی کی جا چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ کسی صورت کسی بھی مستحق کا حق دوسرے کو نہیں دیا جاسکتا ہے، شناختی کارڈ سکنیگ، رئیل ٹائم لوکیشن اور دیگر متعلقہ معلومات کی تصدیق کے بنا راشن کسی فرد کو ڈیلیور نہیں ہوسکتا ہے، ہر بیگ کو مخصوص کیو آر کوڈ دیا گیا ہے، ہر بیگ کا ریکارڈ رکھا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ نگہبان پیکچ کی ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی سطح پر سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے، رمضان نگہبان پیکچ کے تحت مستحق افراد کو معیاری اشیاء خوردونوش فراہم کی جارہی ہیں، اشیاء کے معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حقائق جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے جلد حقائق سے آگاہ کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر افسران رمضان نگہبان پیکچ کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں ہر مستحق خاندان تک اس کا حق عزت و احترام کے ساتھ اس کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا۔
مستحق افراد کوسو فیصد میرٹ پر:رمضان پیکیج کی ترسیل گھر گھر جاری ہے:ڈپٹی کمشنر
