گجرات ()ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔3ملزمان گرفتار،1کلوسے زائدچرس،2عددپسٹل 30 بور اور وٹک برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔عمران شاہ ولد اعجاز شاہ سکنہ معین الدین پور 2۔فیضان ولد دلدار سکنہ بولانی شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے1 کلو سے زائد چرس،2عدد پسٹل30بوراور وٹک برآمد کر لی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نا جائز اسلحہ بردار عدنان ولد عبدالمعروف سکنہ شمش آباد سرائے عالمگیر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
