ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل شہلا مبین کی سربراہی میں عالمی یوم صارفین منڈی بہاؤالدین میں بھرپور انداز میں منایا گیا

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل)، ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل شہلا مبین کی سربراہی میں عالمی یوم صارفین منڈی بہاؤالدین میں بھرپور انداز میں منایا گیا۔اس موقع پر صارفین میں اس دن کی اہمیت اور بطور صارف ان کے حقوق کی آگاہی کے لیے مختلف جگہوں پر بینرز آویزاں کئے گئے اور پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل شہلا مبین کا کہنا تھا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام الناس کا بطور صارف اپنے حقوق کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے، عوام کی آگاہی کے لیے صارفین کو ان کے حقوق سے روشناس کروایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام غیر معیاری مصنوعات، غیر معیاری خدمات کے خلاف اپنی شکایات ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل اور ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ، منڈی بہاؤالدین میں درج کرواسکتے ہیں۔

Exit mobile version