منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس میں آئے ہوئے سینکڑوں سائلین کے مسائل سن کران کے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ضلعی محکموں کے افسران سمیت سائلین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے دفتر میں آئے سائلین کی شکایات سنیں اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں روزانہ صبح 9بجے سے 12بجے تک اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام الناس کی سرکاری محکموں کے متعلق شکایات اور دیگر مسائل سن کر حل کئے جاتے ہیں۔ عوام الناس کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس میں آئے ہوئے سینکڑوں سائلین کے مسائل سن کران کے فوری حل کے احکامات جاری کئے
