عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عظیم ایوب کو9سال قید محض اور01لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا

جہلم (کرائم رپورٹر) جہلم پولیس کی موثر تفتیش؛ معزز ایڈیشنل سیشن عدالت جہلم کے جج چوہدری فیاض الحسن نے منشیات کے مقدمہ نمبر 565/23 بجرم 9-1(3C) تھانہ دینہ کا فیصلہ سنا دیا،مجرم عظیم ایوب نے گزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عظیم ایوب کو9سال قید محض اور01لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،مجرم کو سال2023 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انویسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان

Exit mobile version