جہلم(چوہدری ظفرنور)جہلم صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد عارف سابقہ مشیر وزیر اعلٰی پنجاب دفتر محتسب پنجاب جہلم میں آمد، انہوں نے محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کا تہہ دل سے شکرگزار ہیں جنہوں نے ضلع جہلم کی عوام الناس کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اشفاق احمد رانا کو مستقل طور پر بطور ایڈوائزر محتسب پنجاب جہلم تعینات کیا ہے۔ اشفاق احمد رانا کی تعیناتی کے بعد لوگوں کے مسائل حل ہونا شروع ہو گئے ہیں خصوصی طور پر میونسپل کمیٹی، جہلم کے خلاف لوگوں کے مسائل بابت صفائی، سیوریج وغیرہ تھے جو کافی حد تک حل ہوچکے ہیں اور اب جہلم شہر میں صفائی کے لحاظ سے نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ مزید برآں انہوں نے اشفاق احمد رانا ایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم کو دعوت دی کہ دفتر محتسب پنجاب کے متعلق آگاہی کے حوالے سے انجمن تاجران جہلم کے پلیٹ فارم پر سیمینار منعقد کروایا جائے تاکہ لوگوں میں محتسب پنجاب دفتر کے متعلق آگاہی پیدا ہو سکے۔





