جہلم(چوہدری سالک پسوال) معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک انعام الحق نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت ملک وقوم کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے،پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر پوری قوم سوگوار ہے اس طرح کے واقعات سے قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا ہے پاک فوج نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف وفاداری کے اعلیٰ معیار قائم کیے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک انعام الحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں دہشت گردوں کی طر ف سے پاک فوج پر خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کے درجات بلند فرمائے اور ورثاء کوصبر وجمیل عطا فرمائے اور حملہ میں زخمیوں کو جلدصحت کاملہ عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ارض پاک کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نکال باہر کریں گے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملادئیے اور بہادری سے لڑتے ہوئے 6دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا سکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کے منصوبے کو ناکام بنایا،ملک انعام الحق نے مذیدکہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسلام کے لبادے میں چند درندوں نے ایک بذدلانہ حملے میں پاک افواج کے جوانوں نے شہادت حاصل کرکے اپنی وطن کی حفاظت کی،،دہشتگردوں کی بذدلانہ حملے کی پوری قوم پرزور مذمت کررہی ہے اور متفقہ مطالبہ ہے کہ ان انسانیت دشمن عناصر کا تعاقب کرکے ان کی مکین گاہوں پر پہنچنا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ پاک وطن بہت قربانیوں سے بنا ہے،شہداء پر ہمیں فخر ہے پاک فوج کی قربانیوں کو کوئی بھی فراموش نہیں کرسکتا،پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے دہشتگردکسی بھی صورت میں اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے،،
پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت ملک وقوم کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے ملک انعام الحق
