تھانہ ڈنگہ نے ATM توڑنے والا ملزم گرفتار کرلیا

ڈنگہ(زمان اسلم ) تھانہ ڈنگہ نے ATMتوڑنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کولیاں روڈ پر واقع نجی بنک مینجر نے پولیس کو اطلاع دی کہ بنک کی ATM مشین کے کمرہ میں دا خل ہو کر کسی نامعلو م نے ATMمشین کو توڑنے کی کوشش کی ہے اورATMکا کی پیڈ، ڈسپنسر، فرنٹ ڈور وغیرہ توڑ کر کیمرہ بھی چوری کرکے لے گیا ہے جس نے تقریباً4لاکھ کا نقصان کیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر مجاہد عباس نے پولیس نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد CCTVفوٹیج کی مدد سے ملزم اسد ولد محمد عنصر سکنہ حوجہ کھاریاں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

Exit mobile version