عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات،پولیس کے افسران الرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں: ڈی پی او ناصر محمود باجوہ

جہلم(سید مظہرعباس)جہلم ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر چرچ ھائے پر سنڈے سروس کے حوالے سے اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، چرچ ھائیاور دیگر عبادت گاہوں پر جہلم پولیس کے افسران الرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،تمام شرکاء کو چیک کر کے عبادت گاہوں میں جانے دیا جا رہا ہے،سینئرافسران فیلڈ میں موجود افسران کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے روف ٹاپ ڈیوٹی بھی تعینات کی گئی ہے،واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹرزاور بیریئرز کی فراہمی کوبھی یقینی بنایاگیاہے،محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ فورس کے دستے شہر بھر میں گشت پر مامور ہیں،مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے،عوام الناس کو مذہبی اجتماعات کے دوران پر امن ماحول کی فراہمی جہلم پولیس کا اولین فریضہ ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version