گجرات(نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے سبزی و فروٹ سرائے عالمگیر کا دورہ کیا، نیلامی اور ریٹ لسٹوں کے اجراء کے عمل کی نگرانی کی، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، گراں فروشوں و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
اے سی سرائے عالمگیر کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ
