ڈنگہ : چوہدری محمد عاصم گجر اسپین کی مالی معاونت سے ریلوے اسٹیشن پر خوبصورت لان تیار ، افتتاح معروف صحافی نثار احمد مغل اور اسٹیشن ماسٹر محمد اکرام نوشاہی نے کیا

ڈنگہ ( نامہ نگار ) ممتاز اوور سیز را ہنما چوہدری عاصم گجر اسین کے مالی تعاون سے پلیٹ فارم ریلوے اسٹیشن ڈنگہ پر تیار ہونے والے خوبصورت پودوں کے لان کا افتتاح اور شجر کاری مہم کا آغاز بدست معروف سماجی و علمی شخصیت نثار احمد مغل اور محمد اکرام نو شاہی اسٹیشن ماسٹر ڈنگہ نے کیا۔پلیٹ فارم پر خوبصورت لان میں آٹھ ٹرالی مٹی ڈلوا کر کناروں پر پول لگوائے گئے ہیں اور حفاظتی جنگلہ تار بھی نصب کرائی گئی ہے ۔ مزید ٹربائین موٹر بھی لگائی جائے گی ۔ دوسو سے زائد قیمتی پودے لگا دیئے گئے ہیں ۔ ریلوے اور اسٹیشن ڈنگہ کی اس لان سے خوبصورت میں اضافہ ہوگا۔ یاد رہے کہ ممتاز اوور سیز عاصم گجر ہر سال نثار احمد مغل کی تجاویز اور مشاورت سے ڈنگہ میں عوامی فلاحی کام کراتے ہیں اور یہ سارا کام بھی ان کے مالی تعاون سے مکمل ہو رہا ہے ۔ شجر کاری مہم میں چوہدری فتح جنگ وڑائچ ، حذیفہ سلیمان گجر، علی رضا، ظہیر عباس بھی ہمراہ تھے اور سب نے مل کر پودے لگائے۔

Exit mobile version